اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے صدر جمہوریہ نے گزشتہ روز تحریک ’’انصار اللہ‘‘ اور ’’جنوب‘‘ سے اپنے دو مشیروں کا انتخاب کیا۔
یمن کے صدر جمہوریہ ’’عبد ربہ ھادی منصور‘‘ نے حکم صادر کر کے حوثی شیعوں کی تنطیم کے رکن ’’صالح الصماد‘‘ اور ’’جنوب‘‘ تحریک کے رکن ’’یاسین مکاوی‘‘ کو اپنے مشیر انتخاب کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق الصماد، انصار اللہ تحریک کے رہبر عبد الملک الحوثی کے دفتر کے کارکن اور ان کے قریبی افراد میں سے ہیں۔


یاسین مکاوی
واضح رہے کہ یمن کے شیعوں کی تحریک انصار اللہ نے گزشتہ ہفتے لانگ مارچ کر کے اس ملک کے دار الحکومت صنعا کے اکثر اہم علاقوں، حکومتی مراکز، ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشنوں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اس ملک کے وزیر اعظم ’’محمد سالم باسندوہ‘‘ کو اپنے عہدے سے برکنار ہونے پر مجبور کر دیا۔ جس کے بعد حکومت اور تحریک انصار اللہ کے درمیان سیاسی معاہدے وجود پائے ہیں جن کے پیش نظر اس ملک کے صدر نے انصار اللہ کے ایک اہم رکن کو اپنے مشیر کے عنوان سے منتخب کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲